تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:32

اورماڑہ میں مسافر بس اور گاڑی میں تصادم ، ایک شخص ہلاک

جیو نیوز - اورماڑہ....مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کےقریب مسافر بس اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسافر کوچ گوادر سے کراچی جارہی تھی کہ کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کےقریب سامنے سے آنے آنے والی گاڑی کے ساتھ تصادم ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر اورماڑہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.