تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:9

بھارت میں 8 سال سے قید پاکستانی عرفان کی رہائی کا امکان

جیو نیوز - لاہور......بھارت میں آٹھ سال سے قید پاکستانی محمد عرفان کو جلد امرتسر جیل سے رہاکیے جانے کا امکان ، محمد عرفان سمجھوتا ایکسپریس دھماکوں کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا ۔

سرگودھا سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر ایکسپرٹ محمد عرفان سن 2007 میں بطور مسافر بھارت جانے والی اسی بد قسمت ٹرین میں سوار تھا جو انتہا پسندوں کے مزہبی جنون کا نشانہ بن گئی ۔

18 اور 19 فروری 2007 کی شب جہاں سمجھوتہ ایکسپریس میں درجنوں پاکستانی لقمہ اجل بنےوہیں زخمی عرفان کو اسپتال سے طبی امداد دے کر پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں امرستر جیل میں ڈال دیا گیا۔

اہل خانہ 7سال تک یہی سمجھتے رہے کہ عرفان ا ب ان میں نہیںلیکن پھر گزشتہ سال مئی میں امرتسر جیل سے رہا ہونے والے ایک قیدی شوکت نے انہیں چونکا دیا۔

اس انکشاف کے بعد پاکستانی حکام نے سرگودھا میں عرفان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اسکی رہائی کے لئے عملی کوششیں کیں ۔اس سلسلے میں اینٹی ٹیررزم کے بھارتی ایکٹوسٹ اشوک رندھاوا بھی بھارتی حکام اور امرتسر جیل انتظامیہ سے رابطے میں ہیں ۔ان سب کی کوششوں سےامید ہے کہ بےگناہ عرفان جلد وطن واپس آجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.