تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:25

منصوبوں پرتنقید کرنیوالے ترقی کے دشمن ہیں،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور....وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پربلاجواز تنقید کرنے والے عوام کی ترقی اورخوش حالی کے دشمن ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹروبس سروس پر تنقید کرنے والے خاموش ہو چکے ،اورنج لائن منصوبےکے مخالفوں کی زبانیں بھی بند ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے مخالفین نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے ،مٹھی بھرعناصرعام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے رہیں،عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

شہباز شریف سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنرمارگریٹ این ایڈیمسن نے بھی ملاقات کی جس میں پاک آسٹریلیا تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زراعت ،لائیواسٹاک، سکل ڈویلپمنٹ او رتعلیم کے شعبوں میں آسٹریلیا سے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.