4 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:14
کراچی: مصطفی ٰکمال سے نوجوانوں کی ملاقات کا سلسلہ جاری
جیو نیوز - کراچی.....سابق ناظم کراچی مصطفی ٰکمال سے نوجوانوں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے امان اللہ المعروف ماموں مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پہنچے ، ماموں پی ٹی آئی مصطفیٰ کمال کے گھر کے دروازے پر لگی تصاویر کو چومتے رہے۔
امان اللہ کا کہناہے کہ مصطفی ٰکمال اچھے آدمی ہیں اس لئے ان سے ملنے آئے ہیں ،مصطفی ٰکمال نے امان اللہ اور دیگر نوجوانوں سےملاقات کی ، نوجوانوں نے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔