4 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:30
فکس اٹ کے سربراہ عالمگیر خان کو ٹریکٹر واپس مل گیا
جیو نیوز - کراچی......گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی کے سامنے کچرا پھینکے کے الزام میں فکس اٹ مہم کے سربراہ عالمگیر خان جہاں گرفتار ہوئے ، انکا ٹریکٹر بھی ضبط کر لیا گیا تھا تاہم آج عدالتی حکم پر ٹریکٹر کو ریلیرز کر دیا گیا ہے۔
فکس اٹ مہم کی ٹیم آج اپنا ٹریکٹر چھڑوانے سول لائن تھانے پہنچی اور عدالتی حکم پر ٹریکٹر کو چھوڑدیا گیا جس پر فاتحانہ انداز میں عالمگیر خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سڑک پر چکر لگا کر لے گئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ انکی وزیر اعلیٰ سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں یا تو وہ خود نا اہل ہیں یا پھر کرسی نے انہیں نا اہل کر دیا ہے ۔
سابق سٹی ناظم مصطفی ٰکمال کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں کی ہیں جہاں فکس اٹ کی ضرورت ہوگی وہ انکا ساتھ دیں گے جبکہ ایم کیو ایم کے میئر کو انکا حق دلوانے کے لئے وہ ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو چاہیے کہ وہ اپنے کارکناں کو شہر کی صفائی کے لئے نکالیں۔ انہوں نے اس موقع پر فکس اٹ کے دفتر کھولنے کا بھی اعلان کیا۔