تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:34

کسی جماعت پر را کے ایجنٹ کا الزام وفاقی معاملہ ہے، مولا بخش چانڈیو

جیو نیوز - حیدرآباد........سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ کسی جماعت پر را کے ایجنٹ کا الزام صوبائی نہیں وفاقی معاملہ ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ را کے ایجنٹ ہونے کی باتیں آج کی نہیں، یہ باتیں مشرف دور میں بھی ہوئی تھیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان تو ثبوت لے کر لندن بھی گئے تھے،کیا ہوا؟ را کے ایجنٹ ہونے کے الزامات کی ایک بارتحقیقات ہوجانی چاہیے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہناتھا کہ پاکستان کو الزامات کی سیاست سے پاک کرنا اچھاہوگا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ مصطفیٰ کمال کی آمد پرکس کا کمال ہے؟ مولابخش چانڈیو کا جواب میں کہنا تھا کہ جس کاکمال ہے دوتین دن میں ظاہرہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دم صرف اسلام آباد والوں کو کیوں نظرآتی ہے، سندھ میں دم کا کوئی رواج نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.