4 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:23
کراچی جیل سے شہری سمیت 87 بھارتی ماہی گیر رہا
جیو نیوز - کراچی........کراچی جیل سے شہری سمیت 87 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا، تمام افراد کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے سمندی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 86 بھارتی ماہی گیر اورایک بھارتی شہری کو کراچی جیل سے رہا کردیا گیا۔ اس موقع پر رہا ہونے والے ماہی گیر کی خوشی دیدنی تھی۔انہوں نے حکام کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ پاکستانی جیل انتظامیہ کے رویے کی تعریف بھی کی ۔
2016 میں لانڈھی جیل میں کل بھارتی قیدیوں کی تعداد 538 تھی تاہم 87 قیدیوں کی رہائی کے بعد اب بھی 451 ماہی گیر اور 2 دیگر بھارتی شہری یہاں موجود ہیں۔ دوسری جانب رہا ہونے والے تمام ماہی گیروں کو کینٹ اسٹیشن سے بزنس ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا ہے جہاں سے وہ واہگہ کے راستے بھارت بھیج دیے جائینگے۔
رہا ہونے والے تمام بھارتی شہریوں کو گھر بھیجنے کے اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے برداشت کیے گئے ہیں۔