تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:15

مہمند ایجنسی :سیشن کورٹ کے قریب دھماکا،3 افراد جاں بحق

جیو نیوز - شبقدر …مہمند ایجنسی کی تحصیل شبقدر میں سیشن کورٹ کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

شبقدر کے علاقے میں بازار کے قریب واقع سیشن کورٹ کے احاطے میں دھماکا ہوا ہے،جس کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کیا۔

تحصیل شبقدر میں واقع سیشن کورٹ کا احاطہ بہت زیادہ نہیں ہے جبکہ یہاں اکثر و بیشتر لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 10 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.