تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:48

چارسدہ: تحصیل شبقدر میں خودکش دھماکا،6 جاں بحق

جیو نیوز - چارسدہ…مہمند ایجنسی کی تحصیل شبقدر میںسیشن کورٹ کے احاطے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئے ہیں۔

سیشن کورٹ میں عدالتی کارروائی کے دوران خودکش دھماکا دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ شبقدر کے علاقے میں واقع سیشن کورٹ کے احاطے میں خودکش دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں نے متاثرہ لوگوں کو اسپتال پہنچانے کا کام شروع کیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور پیر املٹری فورس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد شہید ہوئے ہیں۔

تحصیل شبقدر میں واقع سیشن کورٹ کا احاطہ بہت زیادہ نہیں ہے جبکہ یہاں اکثر و بیشتر لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں13افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.