تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:26

سرگودھا: میٹرک امتحانات کے دوران جعلی امیدوار گرفتار

جیو نیوز - سرگودھا…سرگودھا میں میٹرک کے امتحانات کے دوران ایک جعلی امیدوار گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2طلباء کیخلاف نقل کرنے کے الزام میں مقدمات درج کرکے انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا ۔

تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات میں نقل کے رجحان کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،اس سلسلے میں 2طلباء کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیاجبکہ ایک جعلی امیدوار کو بھی حراست میں لیکر اس کیخلاف بھی مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.