تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 9:21

کمیٹی سےتعاون کافیصلہ قانونی مشورےکےبعد کروں گا،سرفراز مرچنٹ

جیو نیوز - لندن .......لندن منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ کا کہنا ہے کہ وہ وزیرداخلہ چودھری نثار کی قائم کردہ کمیٹی سےتعاون کافیصلہ قانونی مشورےکےبعد کریں گے۔

سرفراز مرچنٹ نے لندن میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان سے وزارت داخلہ یا لندن میں ہائی کمیشن نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔

میڈیا سے معلوم ہوا کہ وزیرداخلہ نے جیو نیوز کودیئے گئے ان کے انٹرویو کا نوٹس لیا ،سرفراز مرچنٹ کا مزید کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں لیکن برطانیہ اورپاکستان میں اپنےوکلاسےمشورہ کرناضروری ہے۔

فوری طور پاکستان کے سفر کا کائی ارادہ نہیں ، وکلا نے اجازت دی تو فیصلہ کریں گے کہ کمیٹی کے سامنے کہاں پیش ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.