5 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:25
فیسوں میں ناجائز اضافہ منظور نہیں ،وزیر تعلیم پنجاب
جیو نیوز - لاہور......وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہڑتال کرنےوالےاسکول مالکان بچوں کا مستقبل نہیں دیکھ رہے،اگرہڑتال کرنے والےنہیں مانیں گےتوحکومت آئندہ کا لائحہ عمل 2 دن بعد بتائےگی۔
رانا مشہود نے پرائیوٹ اسکولوں کی جانب سے تعلیمی بل کیخلاف دو روزکیلئے احتجاجاً اسکول بند کرنے کے اعلان اپنے رد عمل میں کہا کل صوبے کے ستانوے فیصد پرائیویٹ اسکول کھلیں گے، کسی کو فیسوں میں ناجائز اضافے کی اجازت نہیں دیں گے پرائیویٹ اسکول مالکان سے مذاکرات کریں گے ۔