5 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:29
وزیر اعظم اور آرمی چیف خصوصی دعوت پرسعودی عرب جائیں گے
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی فرمانروا کی خصوصی دعوت پر 9 مارچ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ فوجی مشقوں رعد الشمال کا جائزہ بھی لیں گے ۔
دفتر خارجہ اور آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی خصوصی دعوت پر 2 روز کےلئے سعودی عرب جائیں گے۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی عرب کے شمالی علاقے حفرالباطن میں جاری فوجی مشقوں رعد الشمال کا جائزہ بھی لیں گے۔
فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک حصہ لے رہے ہیں، پاکستانی فوجی دستے میں اسپیشل سروسز گروپ کے افسران بھی شامل ہیں۔ان فوجی مشقوں کا مقصد دہشتگردی سے مقابلے کی بہتر تربیت اور تیاری ہے۔مشقوں کی اختتامی تقریب میں دیگرممالک کےسربراہان بھی شرکت کریں گے۔