5 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:22
خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں،آصف زرداری
جیو نیوز - دبئی......سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی خواتین کی اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی حمایت کرتی رہے گی۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ صنفی برابری کے لیے خواتین کو ان کی جدوجہد میں زبردست کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں،پیپلزپارٹی خواتین کےاستحصال اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت کبھی نہیں دے گی۔
سابق صدرکا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے خواتین کو بااختیار بنانے کی بنیاد اس اصول پر رکھی ہے کہ خواتین کے حقوق دراصل بنیادی انسانی حقوق ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین سے متعلق قومی کمیشن کو مستحکم کیا جائے، سینیٹ سے منظور غیرت کے نام پر قتل اور خواتین پر تشدد کے خلاف بلز کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرایا جائے۔