تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:48

شب قدر دھماکا،پاکستان بار کونسل کاعدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

جیو نیوز - اسلام آباد......چارسدہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی پاکستان بار کونسل نے شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے منگل کو عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ایک اعلامیے میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد فروغ نسیم اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی عبدالفیاض نے مطالبہ کیا ہے حکومت پاکستان عدالتوں کے اندر اور باہر سیکیورٹی بہتر بنانے کے اقدامات کرے۔

اس موقع پر وکلا بار رومز میں احتجاجی اجلاس منعقد کریں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ ادھرکراچی بار نے بھی منگل کو عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ صدرکراچی بارمحمود الحسن نے بتایا کہ منگل کو وکلا سٹی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے، سٹی کورٹ میں11بجے جنرل باڈی اجلاس اور مرحومین کیلئےفاتحہ خوانی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.