تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:4

کراچی میںسفاری پارک کی جھیل میں بچہ ڈوب گیا

جیو نیوز - کراچی......کراچی میںسفاری پارک کی جھیل میں بچہ ڈوب گیا ہے،پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بچے کی تلاش کا کام جاری ہے۔

کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں واقع سفاری پارک کی جھیل میں ایک بچہ کھیلتے ہوئے جاگرا، پولیس کے مطابق بچے کا تعلق حسین ہزارہ گوٹھ سے تھا، وہ کھیلتے ہوئے سفاری پارک کے وسط میں موجود جھیل میں جاگرا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور بچے کی تلاش کا کام شروع کردیا لیکن انھیں کامیابی نہیں ہوسکی، حادثے کے بعد جھیل کے حصے کو انتظامیہ نے بند کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.