تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:20

عاشورہ بم دھماکا، منصوبہ بندی نائن زیرو پر کی گئی،جے آئی ٹی

جیو نیوز - کراچی......عاشورہ بم دھماکے میںبھی ایم کیو ایم ملوث ہے،اس بات کا انکشاف ایم کیو ایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے رکن اور گرفتار ملزم فیصل ماما نےکیا ،یہ بیان انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے دیا ۔

جے آئی ٹی رپورٹ کےمطابق فیصل ماما کا دعویٰ ہے کہ عاشورہ بم دھماکے کی منصوبہ بندی نائن زیرو پر کی گئی، یہ منصوبہ بندی حماد صدیقی کی موجودگی میں کی گئی، دھماکے سے 10 منٹ پہلے بم نصب کرکے کارکنوں نے کیمپ چھوڑ دیا تھا، دھماکے کے بعد لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ بھی منصوبے کا حصہ تھا، 28دسمبر 2009 کو عاشورہ بلاسٹ میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.