تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:35

مذہبی جماعتوں کا اجلاس، متحدہ مجلس عمل کے دوبارہ قیام پر اتفاق

جیو نیوز - اسلام آباد......مذہبی جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل کے دوبارہ قیام پر اتفاق کیا ہے، یہ اتفاق مولانا فضل الرحمان کےگھر پر اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے دوبارہ قیام پر اتفاق تو کیا گیا لیکن علامہ ساجد نقوی اور ساجد میر کی غیر حاضری کے باعث معاملے کو حتمی شکل نہ دی جاسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعتوں کا 15 مارچ کو منصورہ میں اجلاس ہوگا، تمام جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت یقینی بنانے کا پیغام دے دیا گیا ہے، مذہبی رہنماؤں کا موقف ہے کہ اگر اب بھی اکٹھے نہ ہوئے تو پھر کبھی نہیں ہو سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.