تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:37

شوال : آرمی اور پاک فضائیہ کا آپریشن، 21 دہشت گرد ہلاک

جیو نیوز - شوال....شوال میں آرمی ایوی ایشن اور پاک فضائیہ کے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں گزشتہ رات سے اب تک 21دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور پاک فضائیہ کا مشترکہ آپریشن پاک افغان سرحدی علاقے میں کیا گیا۔ زمینی دستے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں گزشتہ رات سے ابتک 21دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.