6 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:10
وزیر اعظم اور آرمی چیف کل سعودی عرب جائیں گے
جیو نیوز - اسلام آباد.....وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف اتحادی فورسز کی اختتامی مشقوں کی تقریب میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب جائیں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل سعودی عرب جائیں گے۔
اجلاس میں داعش سمیت دیگردہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کی تیاریوں کے امورکا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں سعودی قیادت میں بننے والے دہشتگردی کے خلاف اتحاد کے امور پر بھی غورکیا گیا ۔
اجلاس میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم اتحادی فورسز کی اختتامی مشقوں کی تقریب میںشرکت کےلئے سعودی عرب جائیں گے۔