6 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:43
ہماری پارٹی لسانی نہیں بلکہ ملکی سطح کی ہوگی، انیس قائم خانی
جیو نیوز - کراچی...... انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ وہ دیواروں میں نہیں بلکہ دلوں میں بسنے آئے ہیں ان کی پارٹی لسانی نہیں بلکہ ملکی سطح کی ہوگی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وال چاکنگ کون کررہا ہے ہمیں علم نہیں ہے، ہم دیواروں پر نہیں دلوں میں بسنے آئے ہیں۔
انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ وہ جلسہ کرنے سے پہلے پارٹی کا اجتماع کریں گے، وقت دیکھ کر نام بتائیں گے۔ایم کیو ایم کی بہت ساری وکٹیں گری ہوئی ہیں، ہماری پارٹی لسانی نہیں بلکہ ملکی سطح کی ہوگی۔
انیس قائم خانی نے مزید کہا کہ تنظیمی سیٹ اپ کیلیے ملک بھر سے عہدے داروں کا اعلان کیا جائے گا۔