6 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:35
آرمی چیف سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات
جیو نیوز - راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشیں اور قربانیاں لائق تحسین ہیں، خطے میں استحکام کے لیے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔