تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:51

سپریم کورٹ میں رینجرز کے مطالبات پر سندھ حکومت کا جواب

جیو نیوز - کراچی...... سپریم کورٹ میں رینجرز کے مطالبات پر سندھ حکومت نے جواب جمع کرادیا۔ سندھ حکومت رینجرز کی رپورٹ کے کئی نکات سے متفق ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ نے کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ رینجرزتھانے اور ایف آئی آرکا اندراج آئینی اورقانونی معاملات ہیں، رینجرزکے تھانے بنانےکےمعاملے کو مشترکہ طور پر جانچنے کی ضرورت ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرزتھانےکی تجویزموجودہ قانون کےمتوازی قانون بنانےکےمترادف ہے، اس معاملے پرمحتاط انداز اختیار کرنے کی ضرورت ہے،رینجرز کو خصوصی اختیارات میں چار ماہ کی توسیع مناسب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.