تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:7

پاکستانی خواتین صلاحیتوں میں مردوں سے کم نہیں

جیو نیوز - کراچی......پاکستانی خواتین صلاحیتوں میں مردوں سے کسی طرح بھی کم نہیں، ایسی ہی 50باصلاحیت خواتین کو منتخب کیا گیا ہے عوام کی آراء سے جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔

پاکستان کی خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔میدان تعلیم کا ہو یا سیاست کا، یا پھر ہو بات کھیل کی۔یہ ہمیشہ مردوں کے شانہ بشانہ رہی ہیں۔

دی نیوز کی جانب سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والی خواتین میں کم سن ملالہ یوسف زئی، مریم نواز، ملیحہ لودھی، عابدہ پروین، شرمین عبید چنائے، بلقیس ایدھی، عائشہ بخش، عاصمہ جہانگیر، ڈاکٹر فرحت ہاشمی، شرمیلا فاروقی، فاطمہ بھٹو اور دیگر شامل ہیں ۔ یہ قوم کی وہ بیٹیاں ہیں جنہوں نے مختلف میدانوں میں اپنی کارکردگی ثابت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.