6 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:40
شہبازتاثیر کو کچلاک سے بازیاب کرالیا گیا
جیو نیوز - کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں حساس اداروں نے کارروا ئی کرتے ہوئے سلمان تاثیرکےبیٹے شہبازتاثیر کو بازیاب کرالیا ہے ۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی اعتزار گورایہ کے مطابقشہباز تاثیر کی بازیابی سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ کا رروائی کے نتیجے میں عمل میں آئی۔
شہباز تاثیرکو 26 اگست 2011 کو گلبرگ میں ان کے دفتر کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا ۔ ان کے اغوا کا مقدمہ ان کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔