تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:12

انیس قائم خانی کا ’’اپنے‘‘ جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

جیو نیوز - کراچی...... ایم کیو ایم کے منحرم رہنما انیس قائم خانی نے جلد جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تاہم کہا کہ یہ جناح گراؤنڈ ان کا اپنا ہوگا، ایم کیو ایم کے بہت سے لوگ ان کے ساتھ ہیں، جن کے نام وقت آنے پر سامنے آتے رہیں گے۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کئی رہنما اور کارکن رابطے میں ہیں، ایم کیو ایم کی بہت ساری وکٹیں گری ہوئی ہیں، وقت دیکھ کر ان کے نام بتائیں گے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد اچھی خبریں ملیں گی، اپریل تک سب کچھ سامنے آجائے گا۔

انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر سے بڑی تعداد میں لوگ رابطہ کررہے ہیں، ہماری پارٹی لسانی نہیں بلکہ ملکی سطح کی ہوگی، تنظیمی سیٹ اپ کے لیے ملک بھر سے عہدے داروں کا اعلان کیا جائے گا، مارچ کے اختتام پر بڑا اجتماع کریں گے اور ہمارا اپنا جناح گراؤنڈ ہوگا لیکن جلسہ کرنے سے پہلے پارٹی کا اجتماع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سانحہ بلدیہ اور ڈاکٹر عاصم کیس کے حوالے سے ہر قسم کی تحقیقات کے لئے حاضر ہیں، جو لوگ سانحہ عاشور میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، سانحہ عاشور کی جے آئی ٹی کا انہیں علم نہیں لیکن صرف جے آئی ٹی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں کارروائی ہونی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.