6 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:28
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری
جیو نیوز - کوئٹہ......بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں، کھڑی فصلوں اور باغوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
بلوچستان میں چمن، پشین، گوادر، دالبندین اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،کوژک ٹاپ،کوہ خواجہ عمران اور توبہ اچکزئی میں ژالہ باری اور بارشوں سے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں متا ثر ہوئی ہیں۔
ژالہ باری کے باعث باغات اور کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کے باعث انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔