تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:16

امید ہے میرے بیٹے کی بازیابی کیلئے بھی کوششیں کی جائینگی، گیلانی

جیو نیوز - ملتان......سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے شہباز تاثیر کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ سیکورٹی ایجنسیاں 2013 میں اغو کئے گئے ان کے بیٹے کیلئے بھی کوششیں کرینگی۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ شہباز تاثیر کے بازیاب ہونے کی خوشی ہے، 2013میں میرا بیٹا بھی اغوا کرلیا گیا تھا، امید ہے میرے بیٹے کو بھی بازیاب کرالیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ دونوں کو ایک ساتھ رکھا گیا تھا یا نہیں، شہبازتاثیرکی بازیابی میں سیکیورٹی ایجنسیوں کاکردار قابل تحسین ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.