تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:4

10 سے 15 افراد کی پاکستان سے بھارت داخلے کی تصدیق کرتا ہوں،وزیرداخلہ

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیرداخلہ چودھری نثار نے سینیٹ میں بیان دیا ہے کہ وہ 10 سے 15 افراد کی پاکستان سے بھارت میں داخلے کی تصدیق کرتے ہیں۔

چودھری نثار کا کہنا ہے کہ بہت سے نان اسٹیٹ ایکٹرزکے اقدامات پاکستان اور اس کے اداروں کے گلے پڑ جاتے ہیں،ایسے نان اسٹیٹ ایکٹرز سے جان چھڑانے کیلئے سول و ملٹری سطح پر کوششیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ صرف بھارت سےنہیں خطے کےدوسرے ملکوں کیساتھ بھی ہے۔ ہم افغانستان کیساتھ اس سےبھی زیادہ انٹیلی جنس شیئرنگ کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.