تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:9

ایف آئی اے کاسرفراز مرچنٹ کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سمن جاری

جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیرداخلہ چودھری نثار کے حکم پر بنائی گئی ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی نے سرفراز مرچنٹ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سمن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے سرفراز مرچنٹ کے ایم کیوایم اور اس کی قیادت سےمتعلق الزامات کی انکوائری ایف آئی اے کے سپرد کی تھی۔ کمیٹی نے منی لانڈرنگ، ہتھیاروں کی غیرقانونی خریداری اور را کی فنڈنگ کے الزامات کی چھان بین کرنا ہے۔

سرفراز مرچنٹ کو جاری سمن میں کہاگیا ہے کہ بیان اور متعلقہ شواہد فراہم کرنے کیلئے کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے تمام سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کو بھی انکوائری سے متعلق ثبوت یا معلومات موجودہ انکوائری کمیٹی سے شیئر کرنے کی ہدایت کی ہے، کمیٹی کی رپورٹ کے بعد معاملہ برطانیہ کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.