تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:55

تین فی صد مہنگے اسکولوں سے بات جاری ہے، رانا مشہود

جیو نیوز - لاہور...... وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ 97 فیصد ایسے اسکولز جو پانچ ہزار تک فیس وصول کرتے ہیں ان سے معاملات طے پا گئے ہیں ، باقی 3 فیصد مہنگے اسکولوں سے بھی بات کی جارہی ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں 7 نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشنز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سےمذاکرات کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس میں ترمیم تک 5 ہزار روپے تک فیس لینے والےاسکولوں پر قانون کا اطلاق نہیں کیا جائے گا۔ رانا مشہود نے ہدایت کی کہ پنجاب بھرکے پرائیویٹ اسکولز کی ایسوسی ایشنز اپنی 10 رکنی کمیٹی تشکیل دیں جو حکومت کو سفارشات پیش کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.