تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:12

مرد اپنی سوچ بدل کر خواتین کو جائز مقام دلائیں، شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا زشریف نے کہاہے کہ جب تک مرد حضرات اپنے رویے اور سوچ تبدیل کرکے خواتین کو ان کا جائز مقام نہیں دلائیں گے، پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ وہ مولانا فضل الرحمان کے خادم ہیں اور عوام کے بھی خادم ہیں۔

لاہور میں خواتین کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کا پچاس فیصد ہیںاور انہوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ عدم برداشت سے معاشرے میں انتشار پھیل رہا ہے،ترقی اور خوشحالی کے لئے انتہاپسندی کاخاتمہ ضروری ہے۔

اس موقع پر سماجی رہنما ڈاکٹر امجد ثاقب نے خواتین کواعلیٰ تعلیم کیلئے وظائف اور انہیں ہنر مند بنا نے کیلئے حکومتی اقدامات کا ذکر کیا، اداکارہ علی زے نے کہاکہ دوسرے صوبوں کو بھی شہباز شریف جیسی قیادت مل جائے تو وہ بھی ترقی کر سکتے ہیں۔

خواتین کے عالمی دن کی تقریب میں مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین نے خصوصی طورپرشرکت کی۔ خواتین نے زندگی کے تمام شعبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر ثابت کر دیا ہے کہ ان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.