تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:49

خواتین کےعالمی دن پروزیراعلیٰ ہائوس پشاورمیں تقریب کا انعقاد

جیو نیوز - پشاور......خواتین کے عالمی دن پر سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھاکہ انھیں یقین ہےکہ گھریلوتشدد کے خلاف بل کی منظوری صوبے کی خواتین کی تقدیر بدل دے گی۔

خواتین کےعالمی دن پروزیراعلیٰ ہائوس پشاورمیں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا کی خواتین کی تقدیر بدلنے کا عندیہ دے ڈالااور کہا کہ جلد ہی گھریلو تشدد کے خلاف بل اسلامی نظریاتی کونسل سے منظور ہوجائے گا جس کے بعد صوبہ کی خواتین کااستحصال نہیں ہو سکے گا۔

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں تقریب ہوئی جہاں عمران خان اپنی والدہ کا ذکرکرنا نہ بھولے اور کہا کہ ان کی ماں دنیا کی عظیم عورت تھی جس نے انھیں معاشرہ کا مفید شہری بننے میں مدد دی، آج کے دن وہ اپنی ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عمران خان نے دونوں تقاریب میں یقین دلایا کہ خیبر پختونخوا حکومت خواتین کو ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑا کرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکرے گی تاکہ خواتین معاشرہ میں اپنا موثر رول ادا کر سکیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.