تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:56

شہباز تاثیر خصوصی طیارےکے ذریعے کوئٹہ سے لاہور روانہ

جیو نیوز - لاہور......کوئٹہ کےقریب کچکلاک سے بازیاب ہونے والے شہباز تاثیر کوخصوصی طیارےکےذریعے کوئٹہ سے لاہور روانہ کردیا گیا، خصوصی طیارہ آج صبح راولپنڈی سے کوئٹہ پہنچا تھا۔

شہباز تاثیر کو کوئٹہ کے خالد ایئربیس سے خصوصی طیارے سے لاہور روانہ کیاگیا،ذرائع کے مطابق آج دوپہر پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے لائے جانے کا امکان ہے ۔بازیابی کے بعدشہباز تاثیر کو کوئٹہ کینٹ کے میس میں ٹہرایا گیا تھا۔

شہباز تاثیر کو1652دنوں کے بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا،انہیں اپنے والد سلمان تاثیرکے قتل کے7ماہ 22دن بعد لاہور سے اغواء کیا گیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.