تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:32

پشاور میں سرچ آپریشن،100سے زائد افراد زیر حراست

جیو نیوز - پشاور......پشاورپولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے ایک سو سے زیادہ مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیا۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حیات آباد اور فقیر آباد کے علاقوں میں کیاگیا۔ اس دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 27 افغان باشندوںسمیت میں107مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا۔

حراست میں لئے جانے والوں کے قبضے سے ایک دستی بم ، ایک ایس ایم جی اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کےدوران 11 ایل ای ڈیز ، 5 اے سی اور ہزاروں میٹر کپڑابرآمد کرلیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.