تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:13

پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستان کی کارروائی اچھا اقدام ہے،جاوید جبار

جیو نیوز - نئی دہلی......پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات جاوید جبار کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے پر پاکستان کی فوری کارروائی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے اچھا اقدام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں تیسرے ’’انڈیا پاکستان لیجسلیٹر ز اینڈپبلک آفیشل ڈائیلاگ‘‘ سے خطاب کے دوران کیا۔جاوید جبار نے پاکستان کی جانب سے ریاست گجرات میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی بروقت معلومات فراہم کرنے کو بھی سراہا ۔

پاکستان نے 29 فروری کو پٹھان کوٹ حملے کے سلسلے میں تین افراد کو حراست میں لیا تھا،اس موقع پر بھارتی خفیہ ایجنسی کےسابق سربراہ اے کے دلت کا کہنا تھا کہ دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے۔

انڈیا پاکستان لیجسلیٹر ز اینڈپبلک آفیشل ڈائیلاگ، میں پاکستان کا 19 رکنی وفد شرکت کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.