7 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:26
کلین کراچی مہم میں شرکت پرسب کوخوش آمدید کہیں گے،شورو
جیو نیوز - کراچی......وزیربلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہےکہ محکمہ بلدیات کےتحت کلین کراچی مہم میں سیاسی جماعتوں اوراین جی اوزکےرضاکاروں کوخوش آمدید کہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کراچی میں صفائی مہم ایک ماہ سےجاری ہےجس میں تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹیوں کےافسران اور ملازمین دن رات کوشاں ہیں۔وزیربلدیات کا کہنا تھاکہ ہم چاہتےہیں کہ کراچی کےعوام اس شہر کو اون کریں اورمسائل کومل کرحل کریں۔