تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:42

فکس اٹ کے بانی عالمگیرخان نےشجر کاری مہم کا اعلان کردیا

جیو نیوز - کراچی......فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیرخان نے کراچی میں درخت لگانے اور ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے ایک اور مہم کا اعلان کردیا ہے، کہتے ہیں درخت لگائو مہم شہر کےلئے بہت ضروری ہوگئی ہے۔

کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کا آغاز گٹر کے ڈھکن لگانے سے ہوا۔وزیر اعلیٰ نے بھی شہر میںگٹر کے ڈھکن لگانے کا اعلان کیا لیکن تاحال کچھ نہیں ہوسکا۔

سیاسی جماعتوں میں شہرکی ترقی کے لیے مقابلہ ہونا چاہیے، عالمگیر خان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں شجرکاری مہم کے لیے عوام کو آگاہی دی جائے گی جبکہ فکس اٹ کو ایک ادارے کی شکل دینے کے لیے دفتر کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.