تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:14

قائد ایم کیو ایم کی صحت بالکل ٹھیک ہے ،ندیم نصرت

جیو نیوز - لندن .......ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت نے قائدکی صحت کےبارےمیں پھیلائی جانےوالی افواہوں کو غلط قراردیتے ہوئے بتایا کہ قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ ان دنوں نجی اورتنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ کارکنان وعوام کسی بھی قسم کی افواہوں پرکان نہ دھریںاور اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھتے ہوئے جدوجہدجاری رکھیں۔

ان کاکہنا تھا کہ سازشی عناصر کی حالیہ سازشیں بھی ماضی کی طرح ناکامی سے دوچارہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.