تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:30

گرفتار سیاسی کارکن 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیاگیا

جیو نیوز - کراچی .......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے قتل کے الزام میں گرفتار سیاسی جماعت کے کارکن کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ملزم افسر حسین زیدی کو پیش کیا گیا۔ رینجرز لاء آفیسر کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 24 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہےاور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ملزم کو سچل رینجرز نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

عدالت نےملزم کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.