8 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:6
سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا
جیو نیوز - اسلام آباد..........اسلام آباد کی سول کورٹ نے جعل سازی سے نوکری حاصل کرنے والے سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس طاہر ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا ۔
سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس طاہر ہاشمی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سینئرسول جج عبد الغفور کاکڑکی عدالت میں پیش کیا گیا۔ طاہر ہاشمی کے خلاف جعل سازی سے سی ڈی اے میں نوکری حاصل کرنے کا الزام ہے۔
ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ طاہر ہاشمی 3 سال سے اشتہاری تھا، اس کیس میں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم قریشی بھی ملزم ہیں ۔
عدالت نے مزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔