تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:55

مصطفیٰ کمال کا کراچی کے’باغ جناح ‘میں پہلا جلسہ کرنے کا اعلان

جیو نیوز - کراچی ........سابق میئرکراچی مصطفیٰ کمال نےکراچی میں پہلا جلسہ مزار قائد کے سامنے ’باغ جناح ‘میںکرنے کا اعلان کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں اور اپنے علاقوں میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ہم نکلیں گے اور جلد ہی باہر جائیں گے تو لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ ہم تیس مارخان نہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اللہ تعالی کی مہربانی ہےکہ ہمیں لندن ،سعودی عرب ، ملائشیا، تھائی لینڈ سب جگہ سے خیرسگالی کی کالز آرہی ہیں۔سب ہمیں خوش آمدید کررہے ہیں ۔ میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

سب چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو امن اور سکون کا گہوارہ بنائیں ، ہم ایک ایسا ماحول چاہتے ہیں کہ ’را‘ کا ایجنٹ اور دہشت گرد بنانے کی گنجائش ہی نہ رہے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے بچوں کو ہمیں گمراہ ہونے سے بچانا ہے ۔جو بچے غلط راستے پر چلے گئے انہیں قومی دھارے میں واپس لانا ہے، اب ہمارے کندھوں پر بھاری ذمے داری عائد ہوگئی ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم ایک مربوط پلان تیار کررہے ہیں جس میں ہر شعبے کی مشاورت شامل ہوگی۔ہمیں تنظیم کا گراس روٹ لیول پر اسٹرکچر بنانا ہے ۔میری دعا ہے اللہ تعالی آنکھوں اور ضمیر کے پردے اٹھادے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.