تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:50

دو تین ماہ میں شہر کے تمام پارکس فعال ہوجائیں گے ،گورنرسندھ

جیو نیوز - کراچی .........گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے دعویٰ کیا ہے کہ دو تین ماہ میں شہر کے تمام پارکس فعال ہوجائیں گے۔انہوں نے شہر کے مختلف پارکوں کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر بلدیات جام خان شورو بھی گورنر سندھ کے ساتھ تھے ۔

گورنر سندھ نے باغ ابن قاسم اور، بیچ ویو پارک میں جاری بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا، وزیربلدیات جام خان شورو سمیت دیگر اعلی حکام نے گورنر سندھ کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

اس موقع گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ کلفٹن پمپنگ اسٹیشن میں 100 گناہ توسیع دی گئی ہے ، پمپنگ اسٹیشن سے کلفٹن اور صدر کے علاقوں سے سیوریج کے نظام میں بہتری آئے گی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے دعوی کیا کہ شہر کے تمام پارکس اگلے 2 سے 3 ماہ میں فعال ہوجائینگے ۔

گورنر سندھ نے ایک بار پھر کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے کم سے کم صفائی کا بیڑا تو اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کلفٹن میں نہرخیام کی صفائی کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.