تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:11

پنجاب ایجوکیشن بل :حکومت اور نجی اسکولز میں جنگ چھڑگئی

جیو نیوز - لاہور ........پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی بل نے حکومت اور پرائیوٹ اسکولز مالکان میں جنگ چھیڑ دی ہے۔بل کے مطابق 2015 کا فیس اسٹرکچر اِس سال بھی لاگو ہوگااور بل میں سیکیورٹی اورلائبریری فیس ختم اور رجسٹریشن لازم قراردیدی گئی ہے ۔

پنجاب اسمبلی سے منظور ایجوکیشن اتھارٹی بل کے مطابق کوئی بھی پرائیوٹ اسکول سیکیورٹی،لائبریری فیس وصول نہیں کرسکے گا ،فیسیں 2015 کے اسٹرکچر کے مطابق لی جائیں گی ،رجسٹریشن تاخیر سے کروانے پر 40 لاکھ روپےکا جرمانہ ہوگا اورمالکان کو ہتھکڑیاں لگائی جائیں گی۔دس فیصد بچوں کو مفت پڑھانے کی شرط بھی نئے قانون شامل ہے۔

دوسری جانب پرائیوٹ اسکولوں کے مالکان کا مطالبہ ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی بل میں ترمیم کرکے فیسیں بڑھانے کی اجازت دی جائے،دس فیصد بچوں کو مفت پڑھانے کی شرط نہ رکھی جائے اوررجسٹریشن میں تاخیر پر جرمانے جیسے دیگر اقدامات بھی واپس لیے جائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.