تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:59

چارسدہ پولیس کی کارروائی،غیرملکی مغوی بازیاب

جیو نیوز - چارسدہ .........چارسدہ میں پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے غیرملکی مغوی کو بازیاب کروالیا،کارروائی کے دوران 2 اغواکاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پرذیم تنگی کے علاقے میں کارروائی کی گئی،کارروائی میں نائیجریا کے باشندے کو بازیاب کرکے 2 اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مغوی ابراہیم کو ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے ایک ہفتہ قبل راولپنڈی سے اغوا کیا تھا،گرفتار اغوا کارروں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.