8 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:16
چاند نظرنہیں آیا ،یکم جمادی الثانی جمعہ کو ہوگی
جیو نیوز - کراچی ........مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الثانی کا چاند نظرنہیں آیا اوریکم جمادی الثانی جمعہ 11مارچ کو ہوگی ۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت محکمہٴ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا۔جس میں مرکزی اور رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت وزارت مذہبی امور کے حکام نے شرکت کی۔
اس دوران ملک بھر میں کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔اور اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم جمادی الثانی 1437 ھ جمعہ 11مارچ کو ہوگی