8 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:49
بلاول 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں جلسہ سےخطاب کریں گے
جیو نیوز - کراچی .........پیپلز پارٹی کے تحت ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں عوامی جلسہ کیا جائے گا جس سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔
اس بات کا فیصلہ وزیر اعلی ہاوس کراچی میں سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلا س میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ،سینیٹر تاج حیدر ، جام مہتاب ڈھر سمیت پیپلز پارٹی کے ضلعی صدور اور اراکین سندھ کونسل نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ملک کا نظام پارلیمانی ہے اور پارلیمانی ہی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو نے اصولوں کی خاطر اپنی جان قربانی کی اور آمر جنرل ضیاالحق کے سامنے سر نہیں جھکایا اور تاریخ میں امر ہوگئے۔