تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:25

وزیر داخلہ نے شہباز تاثیر کی رہائی پر غلط معلومات دینے کا نوٹس لے لیا

جیو نیوز - اسلام آباد ............وفاقی وزیرِداخلہ چودھری نثار نے شہباز تاثیر کی رہائی کے معاملہ پر غلط معلومات دینے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ ہمیں قوم کے سامنےسچ بولنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ آئی جی پولیس بلوچستان نے انہیں یہ خبر کیوں دی کہ شہباز تاثیر ایک آپریشن کے ذریعے بازیاب ہوئے جبکہ اصل واقعات اس کے برعکس تھے۔

اعلامیہ کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کے لیے اسپیشل سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کو دو دن میں اپنی رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی نیشنل کرائسسزمنیجمنٹ سیل بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.