8 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:29
کراچی :جعلی انجیکشن سپلائی کرنے والاشخص گرفتار
جیو نیوز - کراچی.........کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی انجیکشن سپلائی کرنے والےشخص کو گرفتار کر لیا ، جس کے قبضہ سے دو ہزار جعلی انجیکشن بھی برآمد کیے گئےہیں ۔
فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی انجیکشن سپلائی کرنے والے رافع نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔
ملزم میڈیکل اسٹور پر جعلی انجیکشن سپلائی کرنے آیا تھا۔انجیکشن پر نہ کوئی کمپنی کا نام درج ہے اور نہ ہی ایکسپائری ڈیٹ۔ ملزم کے ابتدائی بیان کے مطابق پکڑے گئے جعلی انجیکشن مریضوں کو طاقت کے لئے دیئے جاتے تھے۔