8 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:39
متحدہ قومی موومنٹ آج ’’صاف کراچی مہم‘‘کا آغاز کرے گی
جیو نیوز - کراچی.......ایم کیوایم کے زیراہتمام آج سے ”صاف کراچی مہم“ کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے۔”صاف کراچی مہم “ کا آغاز بیک وقت 6 اضلاع میں کیاجائے گا ۔
مہم کے دوران ہر ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاؤن اور ہر ٹاؤن کی دو یونین کونسلوں میں روزانہ صبح 9بجے سے لیکر شام 5 بجے تک صفائی مہم جاری رہے گی۔
صفائی مہم کیلئے مختلف علاقوں میں بینرز لگائے گئے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی کی فراہمی کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں،صفائی مہم کی نگرانی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کریں گے اور وہ خود بھی اس میں حصہ لیں گے۔